عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علماء مشائخ، امن کمیٹی، اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر شاید عباس کاٹھیا نے انتظامات بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ منتظمین نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور تقریبات کے حوالے سے تجاویز اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ افسران کو تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ذمے داریاں سونپ دی گئی۔ایم سی ایل جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، مین ہول کور، لٹکی تاروں، سٹریٹ لائٹس، عارضی لائٹس اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی اور واسا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات کرے گا۔ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور دیگر تقریبات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ سول ڈیفنس کے اہلکار پولیس کے ساتھ مل کر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی اور علماء اکرام اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
4 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






