محکمہ بلدیات پنجاب نے ٹریننگ کروائے بغیر ہی نئے بھرتی ہونے والے ٹاؤن پلانرز کواہم بلدیاتی اداروں میں تعینات کر دیا

محکمہ بلدیات پنجاب نے ٹریننگ کروائے بغیر ہی نئے بھرتی ہونے والے ٹاؤن پلانرز کواہم بلدیاتی اداروں میں تعینات کر دیا ہے۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے گریڈ 17 میں بھرتی کئے گئے 10 افسران کو پلاننگ آفیسرز کے طور پر ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔اس سے قبل انھیں لوکل گورنمنٹ ٹریننگ اکیڈمی لالہ موسی میں ٹریننگ دی گئی نہ ہی سینئر افسران سے کو تربیت دلوائی گئی ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب پلاننگ فنکشنل یونٹ میں پہلے ہی باصلاحیت اور تجربہ کار افسران کی کمی ہے۔نئے افسران کو بھرتیوں کے ساتھ ہی پوسٹنگ دے دی گئی ہے جو بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ورکنگ سے مکمل طور پر لاعلم ہیں ان میں سے بیشتر کی پوسٹنگ بطور بلدیاتی اداروں کے شعبہ پلاننگ کے سربراہ کے طور پر کی گئی ہے ۔جہاں نہ اس فیلڈ کا نہ کوئی ان سے جونیئر اور سینئر آفیسر موجود ہے جو ان کی رہنمائی کر سکے۔بلدیاتی اداروں سے کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔اس سے قبل جو پلاننگ افسران بھرتی کئے گئے تھے وہ ابھی تک کام سیکھنے کے چکروں میں ہیں۔پلاننگ فنکشنل یونٹ کے ان گریڈ 17 کے پلاننگ آفیسرز کی پوسٹنگ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، مختلف ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں میں کی گئی ہے۔جن میں محمد عثمان باجوہ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل میانوالی، حافظ ذوہیب عابد ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جھنگ،ریحان عتیق نواز ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ لیہ،ثناء ہارون میونسپل آفیسر پلاننگ کلر سیداں، ندیم شہباز میونسپل آفیسر پلاننگ دیپالپور، فضا طارق اسسٹنٹ زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون بلدیہ عظمٰی لاہور، قرآت العین میونسپل آفیسر پلاننگ کوٹلی ستیاں، ندا اختر ایم او پلاننگ ننکانہ صاحب، بشری ظہیر ایم او پلاننگ شرقپور شریف، محمد عفنان احسان ایم او پلاننگ فیروز والا اور حرا عمران اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ بلدیہ عظمٰی لاہور شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button