ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ کے تمام ایکسینز، بشمول ایکسین روڈز، ایکسین پروجیکٹ، ایس ڈی او بلڈنگ، ایس ڈی او ایم اینڈ آر، ایکسین ورکشاپ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں مختلف محکموں کے تحت جاری اسکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص میگا پروجیکٹس، محکمہ تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر اہم شعبوں میں جاری منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ مل کر ترقیاتی عمل کی مؤثر نگرانی جاری رکھے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ پراگریس رپورٹس فراہم کریں اور فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

Back to top button