محکمہ بلدیات پنجاب نے فنانس،انجینئرنگ اور پلاننگ فنکشنل یونٹ کے بڑے پیمانے پرافسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

محکمہ بلدیات پنجاب نے فنانس،انجینئرنگ اور پلاننگ فنکشنل یونٹ کے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر افسران کی بلدیاتی اداروں میں تقرریاں کر دی گئی ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق

لوکل گورنمنٹ سروس پلاننگ فنکشنل یونٹ کے گریڈ 19 کے تقرری کے منتظر محمد امین مغل کو ایم او پلاننگ میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔محمد عمر فاروق ڈی او پلاننگ ضلع کونسل سیالکوٹ کو ایم او پلاننگ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ جبکہ یہاں تعینات عامر صفدر کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد عثمان ڈی او پلاننگ راجن پور کو ایم او پلاننگ میاں چنوں، کنیز فاطمہ کو ایم او پلاننگ راجن پور،ایمان اللہ داد تارڑ کو ایم او پلاننگ سمبڑیال، مسرور طیب خان کو ایم او پلاننگ پسرور،اور شیراز علی کو ایم او پلاننگ لیہ تعینات کیا گیا ہے۔بلڈنگ انسپکٹرز محسن علی کی ضلع کونسل سیالکوٹ یہاں تعینات عمیر محمود کو بورڈ رپورٹ، سلمان شہباز کو داتا گنج بخش زون ایم سی ایل،فیصل ریاض کی ضلع کونسل میانوالی، امجد بیگ ضلع کونسل لیہ اور ارسلان یوسف کی میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔شعبہ فنانس کے گریڈ 19 کے تقرری کے منتظر محمد یوسف کو ایم او فنانس میونسپل کارپوریشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے، خواجہ فیصل جاوید ڈی او فنانس ضلع کونسل راولپنڈی کے طور پر کام کریں گے۔تقرری کے منتظر عمران خالد کو ایم او فنانس میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین جبکہ یہاں تعینات گریڈ 16 کے ایم او رانا ذوالفقار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے

جاوید اسلم کو میونسپل کمیٹی جڑانوالہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایل جی بی،محمد سلیم ایم او فنانس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایم او فنانس میونسپل کارپوریشن ملتان،محمد احمد کو ملتان سے بہاولنگر،رانا اعجاز احمد کو ایم سی بہاولنگر سے ضلع کونسل بہاولنگر، محمد علی کو قصور سے علی پور چھٹہ ،ملک برکت علی شہزاد کو جوہر آباد سے چونیاں اور انعم عارف کو ایم او فنانس تلمبہ تعینات کیا گیا ہے۔چیف انجینئر ساوتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ خالد حسینی کو تبدیل کر دیا گیا ہے انھیں ایم او سروسز سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر عامر بٹ کو چیف انجینئر ساوتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ لگا دیا گیا ہے۔محمد عزیر ارشد کو ایم او انفرا سمبڑیال، محمد طارق سعید زونل آفیسر انفرا سمن آباد ایم سی ایل کو ڈی او ضلع کونسل گجرات،فراز احمد کو ایم او انفراسٹرکچر میونسپل کمیٹی جھنگ سے قصور،ڈی او ضلع کونسل اوکاڑہ شبیر حسین کو بورڈ رپورٹ، فضل الہی سب انجینئر تونسہ او ایس ڈی،محمد نادر کو میونسپل کمیٹی رحیم یار خان،محمد صغیر کو حافظ اباد،منیر احمد کو لیہ،محمود اختر زاہد کو میونسپل کارپوریشن مری،شکیل احمد کو سب انجینئرحافظ آباد، محمد آصف فرزند کو ایم او انفراسٹرکچر حافظ آباد، شاہد محمود شاکر کو ایم او کلر کہار اور محمد علی ڈی او انفراسٹرکچر اینڈ سروسز میانوالی کو ایم او انفراسٹرکچر میونسپل کمیٹی فیروز والا لگا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button