وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے شہر لاہور میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی، مختلف علاقوں میں دورہ کر کے ورکرز کی حاضری اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سروس لینز میں موجود ملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کروانے اورمرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سروس لینز پر بھی مینوئل سویپنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کینال روڈ، عزیز ایونیو، ظفر علی روڈ، سروس لینز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کالج روڈ، غالب روڈ،نور جہاں روڈ، علی زیب روڈ، حالی روڈ کا بھی دورہ کیا جبکہ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں یا ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






