پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کو رنگین برقی قمقموں، مذہبی ماڈلز اور جھنڈیوں سے سجا دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ شاہراہ قائد اعظم،ڈیوس روڈ، جیل روڈ اور رائیونڈ روڈ
سمیت اہم شاہراؤں کو آرائشی روشنیوں اور خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کی خوبصورت ماڈلز سے سجایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے نے اپنے دفاتر کو بھی دیدہ زیب روشنیوں اور رنگین جھنڈیوں سے سجایا ہے۔ اسی طرح جیلانی پارک کی بیرونی دیوار پر کلمہ طیبہ خوبصورت انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔مزید برآں لبرٹی گول چکر کو نمائشی روشنیوں کےخوبصورت ڈسپلے سے جگمگا دیا گیا ہے۔محمد طاہر وٹو نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے نے پرانے لاہور کی گرین بیلٹس میں آٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں جن میں فائکس، کھتی، گلاب اور سکھ چین جیسی اقسام شامل ہیں۔