بلدیہ عظمٰی کراچی نے سڑکوں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ٹینڈرز جاری کردیئے،وزیر اعلٰی سندھ نے ڈیڑھ ارب کی منظوری دے دی

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش میں روڈز کی خراب صورتحال کے بعد کراچی والوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کردیا ۔ بلدیہ عظمٰی کراچی کے ترجمان کے مطابق میئر نے موسلا دھار بارش کے بعد میگا ڈویلپمنٹ اور سڑکوں کی بحالی کا اعلان کیا۔ جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب کی منظوری دی۔ کراچی بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ہم شفافیت کو یقینی بنائیں گے اور میئر کے حکم کے تحت اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپنے شہریوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بھی شرکت کی

جواب دیں

Back to top button