بلدیہ عظمٰی لاہور کی یونین ملازمین درجہ چہارم اینڈ آل سٹاف یونین میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے زونل آفیسر ریگولیشن ملک صداقت کی خلاف قانون تقرری کو چیلنج کر دیا ہے اور اس سلسلہ سیکرٹری بلدیات پنجاب کو بھی درخواست دے دی گئی ہے۔جس میں دستاویزات کے ساتھ خلاف ضابطہ لوکل گورنمنٹ سروس کی بجائے محکمہ سول ڈیفنس کے ملازم کو زونل آفیسر ریگولیشن جیسے اہم عہدے سے نوازنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔جسے تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں کیا گیا ہے سیکرٹری بلدیات کے نام لکھی گئی اس درخواست کا متن اس طرح ہے۔
درخواست بر خلاف کئے جانا کا روائی بابت صداقت ملک ، زونل آفیسر ( ریگولیشن) اقبال ٹاؤن، ایم سی ایل
جناب عالی !گزارش ہے کہ عنوان بالا کے ضمن میں تحریر ہے کہ صداقت ملک بطور زونل آفیسر ( ریگولیشن ) اقبال ٹاؤن میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اس کی تعیناتی / ٹرانسفر ڈیپوٹیشن مورخہ 2021-04-09 ایم سی ایل میں ہوئی اور یہ تا حال اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اس نے بارہا ایم سی ایل سروس میں شامل ہونے کی بھی کوشش کی ہے۔
زونل آفیسر ( ریگولیشن) میں پوسٹنگ / ٹرانسفر ہونا صرف اور صرف لوکل گورنمنٹ سروس کے لیے ہے یا صرف S&GAD حکومت پنجاب کا ملازم ایم سی ایل میں پوسٹنگ /ٹرانسفر ہو سکتی ہے لیکن صداقت ملک غیر قانونی طور پر ایم سی ایل میں ٹرانسفر ہوا اور تا حال اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ سروس رولز کے مطابق کوئی بھی آفیسر کسی دوسرے محکمہ میں پوسٹنگ ڈپیوٹیشن کی بنیاد پر ٹرانسفر کرواتا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ تین سال کے لیے رہ سکتا ہے اور اس کے لیے اُسے حکومت پنجاب سے NOC بھی لینا ضروری ہوتا ہے جبکہ ملک صداقت کے ایم سی ایل میں ڈیوٹی کرتے ہوئے تعین سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور ملازمین کے ساتھ ساتھ علاقے میں بھی اس کی بہت سی شکایات ہیں اور اس کی ڈیپوٹیشن / پوسٹنگ ٹرانسفر بھی غیر قانونی ہے لہذا اس کی غیر قانونی پوسٹنگ ٹرانسفر کی انکوائری کرتے ہوئے اسے اس کے اصل محکمہ سول ڈیفنس میں بھجوایا جائے تا کہ محکمہ میں کالی بھیڑوں کا احتساب ہو سکے۔
یہ خلاف ضابطہ تقرری یونین ملازمین درجہ چہارم اینڈ آل سٹاف یونین میٹرو پولیٹین کارپوریشن لاہور چیئرمین شیخ مقصود علی وائس چیئرمین ثناء اللہ گجر،صدر محمد منیر ٹکا خان
جنرل سیکرٹری ریاض الدین صوفی کی طرف سے چیلنج کی گئی ہے۔