اقوام متحدہ کے نئے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کا کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اقوام متحدہ کے نئے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے استقبال کیا اجلاس میں پاکستان کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ اور سی ڈی اے کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔گفتگو کے دوران محمد یحییٰ نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک (2023-27) کے ذریعے حکومتی قیادت کے ساتھ رابطے اور پاکستان کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کے لئے تکنیکی مہارت اور وسائل فراہم کرنے کی تیاری پر روشنی ڈالی۔

سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا۔ دونوں فریقین نے اسلام آباد کے لئے آب و ہوا کی لچک ، شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسی اہم ترجیحات پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button