ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے دورے،ٹیپا ٹریفک روانی بہتر بنانے اورسموگ کے تدارک کے لیے پہلے مرحلے میں تین پوائنٹس پر اقدامات کر رہا ہے۔بریفنگ

صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، غازی چوک اور کھوکھر چوک کالج روڈ کا دورہ کیااور یو ٹرنزکی امپروومنٹ کے لیے ٹیپا کے اقدامات کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے پوائنٹس پر مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی اوربتایاکہ شہر میں سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے سترہ پوائنٹس پر ٹیپا اقدامات کرے گا۔پہلے مرحلے میں غازی چوک، کھوکھر چوک کالج روڈ اور لیاقت چوک سبزہ زار پر چوک اور سگنلز کو بہتر کیا جائے۔ ٹیپا ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے پہلے مرحلہ میں ان تین پوائینٹس پر اقدامات کر رہا ہے۔ٹریفک سگنلز، ٹرنز، چوک سمیت مکمل جیومیٹری کو بہتر کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اڈا پلاٹ میں پارکنگ ایریا اور لینئر پارک پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ٹریفک انجینرنگ، اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button