شاہد عباس کاٹھیا نےچیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،بریفنگ

انھوں نےاہلیان لاہور کی خدمت کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چیف آفیسر ایم سی ایل نے سول سروسز اکیڈمی کے پروبیشنر آفیسر سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہمراہ ٹاؤن ہال کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا۔ٹاؤن ہال میں ایم سی ایل کے افسران سے تعارفی ملاقات کی

اور میونسپل سروسز بارے تفصیلی بریفننگ لی گئی۔افسران کو سختی سے تاکید کی اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور دیانت داری سے ادا کریں۔ شاہد عباس کاٹھیا نے کہاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔سستی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button