گلگت بلتستان حکومت میڈیا انڈسٹری کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت میڈیا انڈسٹری کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ علاقائی اخبارات اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی بنارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ اخبارات کو درپیش مسائل حل کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے دیگر صوبوں کے میڈیا پالیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کیلئے بھی میڈیا پالیسی کو حتمی شکل دیکر کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے۔ صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ پالیسی کے مطابق علاقائی اخبارات کیلئے سپلیمنٹس کے اجراء کو بلاتعطل یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button