سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت اجلاس، لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے مالی سال 2024۔25 کےبجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

خصوصی بجٹ اجلاس میں مالی سال2024-25کا بجٹ پیش کیا گیا

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر ،محکمہ خزانہ ،محکمہ قانون اور ریگولیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں عبد الغفار وینس ڈائریکٹر فنانس نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا سالانہ بجٹ پیش کیا *اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور کر لیاگیا*

ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے تحت سکیل 1تا 16 کے لیے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔سکیل 17سے اوپر تمام ملازمین کے لیے 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔پینشنری واجبات کی ادائیگی کے لیے 990 اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لیے 900ملین مختص کیے گئے۔فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کے لیے 50ملین مختص کیے گئے۔لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 30ملین مختص کیے گئے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرکے بجلی کے اخراجات میں کمی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button