ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے، نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق انہیں قیادت و خدمت کے میدان میں آگے لانا ہماری ترجیح ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ میں لوکل گورنمنٹ سسٹم سے متعلق آگاہی پروگرام کے سلسلے میں آئے ہوئے جامعہ کراچی و دیگر جامعات کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد بھی موجود تھے، آگاہی پروگرام میں جامعہ کراچی، حبیب یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی آئی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو نے طلبا کو کے ایم سی کے مختلف محکموں اور ان کی ذمہ داریوں سے تفصیلی آگاہ کیا،محکمہ سٹی انسٹیٹیوٹ امیج مینجمنٹ کے ڈائریکٹر شاہد نے ادارے کے مقاصد، کام کے دائرہ کار اور شہری خدمات میں ادارے کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ طلبا و طالبات کو محکمہ لینڈ، 1339، محکمہ کونسل اور ریکارڈ روم کا دورہ بھی کرایا گیا، محکمہ لینڈ کے ڈائریکٹر عدنان زیدی نے طلبا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے زمینوں کے ریکارڈ اور لیز کے عمل سے متعلق معلومات فراہم کیں،طلبا کی خصوصی دلچسپی کا مرکز کے ایم سی کا کونسل ہال رہا جہاں انہیں بتایا گیا کہ شہر کی ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے منتخب نمائندے مل بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں، پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے طلبا و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں یقین دلایا کہ کے ایم سی نوجوانوں کے لیے ایسے تعلیمی و تربیتی پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
7 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیمیں برسات کے باعث الرٹ، پمپنگ اسٹیشنز فعال
7 دن ago






