حکومت پنجاب نے متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔

محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا ہے۔عمر عباس میلا کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل حیدر شاہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاؤالدین وقار اکبر چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔






