واہگہ زون میں لکھو ڈیر، ہانڈو اور مومن پورہ کے علاقوں میں بھاری مشینری سے زیرتعمیر عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں ایم و پلاننگ سلیم احمد نے رات گئے آپریشن کی قیادت کی۔ چیف آفیسر شاہد کاٹھیا نے کہا کہ آپریشن کے دوران 4 انڈسٹریل گودام مسمار کردیئے گئے ہیں اور 2 کمرشل مارکیٹوں سمیت 3 زیر تعمیر رہائشی عمارات بھی مسمار کردی گئیں ہیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے اپنی قیمتی املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے قانونی تقاضے پورے کریں. ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسی رضا نے بلدیہ عظمیٰ پلاننگ ونگ کو شہریوں کے نقشہ جات مقررہ وقت میں پراسیس کرنے کی ہدایت کی ہے. انہوں نے کہا کہ تمام عملہ عوامی خدمت کے لئے کام کرے. ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسی رضا نے کہا کہ نقشہ جات کی منظوری میں درپیش مسائل یا شکایت کی صورت میں شہری چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سے رابطہ کرسکتے ہیں.
Read Next
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
14 گھنٹے ago
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
17 گھنٹے ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا گرینڈ آپریشن، پرانا راوی پل سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا۔
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بی بی پاک دامن تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سامان ضبط
4 دن ago
چیف آفیسر کلیم یوسف،ایم او آر بلدیہ عظمٰی لاہور جواد الحسن گوندل کا داتا دربار،رائے ونڈ فلڈ ریلیف کیمپ اور ہڈیارہ ڈرین کا دورہ
6 دن ago


