ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل واہگہ زون کے مختلف مقامات کے دورے

ڈی سی لاہور نے جلو موڑ، پی ایچ یو جلو میں صفائی ستھرائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ علاقے میں خیمہ بستی آباد کر کے جھگیوں کو ریگولرائز کیا جائے اور جلو موڑ پر شہریوں سے صفائی صورتحال پر گفتگو کی. شہریوں نے نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات پر بہتری کے اقدامات کی درخواست کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام فی الفور واہگہ رہائشیوں کے مسائل کو حل کریں. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے شہریوں سے براہ راست رابطہ کے لئے نمبرز بھی لئے. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو جامع منصوبہ کے تحت صفائی کے میکانزم میں بہتری لانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے. انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے گرین بیلٹس کی مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے اور زونل افسران کو تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور پارکنگ پوائنٹس بھی مختص کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو اور سڑک کنارے پارکنگ نہ ہونے دی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کو مسائل کے حل کے ساتھ تمام سہولیات سے آراستہ کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ شہر لاہور کی صفائی کو بہتر بنانے کے لئے احسن اقدامات کئے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیلڈ میں موجود ڈینگی ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ڈینگی ورکرز نے بریفنگ میں بتایا کہ واہگہ زون میں ڈینگی پھیلاؤ کم ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی ورکرز ڈینگی لاروا یا ڈینگی مریض کو چھپائیں نہیں بلکہ فوری رپورٹ کریں. سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون، سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

جواب دیں

Back to top button