ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کے حکم اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی
اولڈ راوی برج پر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی قبضہ واگزار کروایا لیا گیا۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے خصوصی اسکواڈ نے بھاری سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ گاڑیوں سے اراضی کو کلیئر کروا دیا گیا۔






