بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 6 غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار جبکہ دو کو سیل کر دیا۔

زونل آفیسر پلاننگ آمنہ جاوید کی سربراہی میں عزیز بھٹی زون کے شعبہ پلاننگ نے بھی حصہ لیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں تاج پورہ،ہربنس پورہ، دروغہ والا، راجباہ روڈ،شاہد پارک کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button