میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (KIKD) سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، نئے بلاک کی تعمیر اور مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ انتظام کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ ادارے کا دائرہ کار پورے شہر تک بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں سیٹلائٹ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ان کے قریب معیاری علاج کی سہولیات میسر آسکیں،اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کے لیے اپنی جانب سے ایک جدید ڈائلیسز مشین اور آر او پلانٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بابر خان کو ہدایت کی کہ نئے بلاک کے لیے مناسب جگہ کا فوری انتخاب کیا جائے اور جلد از جلد تعمیراتی کام کا آغاز یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو مزید بہتر اور وسیع طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری حکومت کے دور میں نہ صرف کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ طبی اداروں کی استعداد کار اور سہولیات میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کڈنی انسٹیٹیوٹ ایک معتبر طبی ادارہ ہے جہاں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر سے آنے والے مریض علاج کی سہولت حاصل کرتے ہیں، اس لیے ادارے کی مزید توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے،اجلاس میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر خرم دانیال، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بابر خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
17 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
17 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
2 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
Related Articles
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
5 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
7 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں ”کتابوں کا جہاں“ کے عنوان سے کتب میلے کا افتتاح کردیا
7 دن ago


