محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور فوری رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تمام ایم ڈیز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں اور بارشوں کی صورتحال اور نکاسیٔ آب کے انتظامات سے متعلق بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، مشینری اور آلات کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے جبکہ فیلڈ عملہ بارشوں کے دوران ہر وقت متحرک رہے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے تمام واسا ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام متعلقہ مشینری، پمپس اور دیگر ضروری وسائل کو ہر وقت تیار حالت میں رکھا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر جاری تعمیراتی منصوبوں کے مقامات پر بھی خصوصی حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعمیراتی مقامات کو مناسب انداز میں کورڈن آف کیا جائے تاکہ شہریوں اور فیلڈ ورکرز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کھلے گڑھوں، کھدائی شدہ مقامات اور دیگر تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی باڑ اور واضح وارننگ سائنز نصب کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ تمام واسا ایجنسیاں اور متعلقہ ادارے مکمل تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں اور باہمی رابطہ کاری کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹتے ہوئے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کریں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
19 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
22 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
3 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




