وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل کر لیے ہیں،فنشنگ ورک تیزی سے جاری ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کے اطراف سروس روڈ پر کام دن رات جاری ہے۔سرکلر روڈ کی جانب سروس روڈ پر آئندہ دو روز پر اسفالٹ ڈالی جائے گی۔انڈر پاس سے کچہری جانے والی سڑک کے ایک طرف سروس روڈ پر ڈرینج ڈالی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے سروس روڈ کے تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے سے منسلک تمام فٹ پاتھ سسٹیین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کی طرز پر تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین انڈر پاس کے فنشنگ کے کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نےانڈر پاس کے اطراف موثر ٹریفک سائینج کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے عرس حضرت داتاگنج بخش ہجویری اور چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں سبیل لگانے کے لیے مخصوص جگہ کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے عرس اور چہلم کے ترقیاتی کاموں سے منسلک روٹ کے راستوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا نے مون سون بارشوں کی وجہ تعمیراتی کاموں میں درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔






