پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اورڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے انہیں بریفنگ دی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ نے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں آئی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا
۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ اور نان سفٹڈ درخواستوں کی پراسیسنگ بارے بریفنگ دی اور بتایاکہ ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان سمیت 30 سے زائد سروسز ای بز پورٹل پر منتقل کر دی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ ای بز پر موصول ہونے والی درخواستوں کا خود کار طریقے سے پراسس کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر شہریوں کو سروس ڈیلیوری کی فراہمی میں بہتری لا رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر متعلقہ ہاؤسنگ کے نمائندگان موجود رہتے ہیں۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر آنے والی درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ای بز پورٹل پر سروسز کے اجراء کے عمل کو سراہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں گرین سرٹیفکیٹ کے اجراء اور ڈیجٹیلائزیشن بارے پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی۔






