ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور، کیپٹن (ر) علی اعجاز کے حکم ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ریگولیشن ونگ نے نولکھا لنڈا بازار میں تجاوزات اور ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

آپریشن کے دوران 7 تجارتی دکانیں واگزار کروائی گئیں۔ کارروائی ایم او آر جواد الحسن گوندل کی قیادت اور انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹرز، سپیشل سکواڈ، اسٹیٹ برانچ، پیرا فورس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کامیابی سے مکمل کی۔واگزار کروائی گئی تمام دکانیں قانونی کارروائی اور تحویل کے لیے اسٹیٹ برانچ ایم سی ایل کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button