ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے ہربنس پورہ میں گھر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کو تمام تر انتظامی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جہاں واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد عامر بٹ کے ہمراہ رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کے تمام مراحل کی خود مانیٹرنگ کی تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے اور امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو سکے۔ اس ہنگامی آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جدید ٹیکنیکل مہارت اور بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ مکان کے ملبے کو ہٹانے کا عمل انتہائی تندہی سے جاری رکھا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبے 6 زخمیوں کو بحفاظت نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان چنی امداد دی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جائے وقوعہ پر موجود رہ کر اس امر کو یقینی بنایا کہ آپریشن کے آغاز سے تکمیل تک کوئی بھی انتظامی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو بہترین اور اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین اور بنیادی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو واقعے کی وجوہات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جا سکے اور ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ مقام سے ملبے کی مکمل صفائی اور ٹریفک کی روانی کی بحالی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
Read Next
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
Related Articles
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
7 دن ago



