*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا عبد الستار ایدھی روڈ کا دورہ، جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہر کی اہم شہراہوں پر پیچ ورک کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر نگرانی ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عبد الستار ایدھی روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عبد الستار ایدھی روڈ پر جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔عبد الستار ایدھی روڈ پر تقریبا ایک کلومیٹر سڑک پر پیچ ورک کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈاکٹر ہسپتال تا کھوکھر چوک پاٹ ہولز اور پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا ہے۔کینال روڈ،پیکو روڈ،قاضی عیسیٰ روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ،فیروز پور روڈ پر پیچ ورک کا کام جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیمیں شاہ عالم روڈ،برکی روڈ،گارڈن ٹاؤن اور غزن روڈ پر بھی پیچ ورک کر رہے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایل ڈی اے ٹیموں نے 75 مقامات پر گڑھوں اورمین ہولز کی مرمت و پیچ ورک کیا۔مجموعی طور پر ایل ڈی اے اور ٹیپا نے 340 سے زائد مقامات پر پیچ ورک کیا۔ٹیپا ٹیمیں مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ اور ایجرٹن روڈ پر پیچ ورک کے کام کر رہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہ کہا وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شاہراہوں کو گڑھوں سے کلیئر کر رہے ہیں۔ سڑکوں سے گڑھے ختم کرنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں 89 سڑکوں کو پیچ ورک اور گڑھوں سے کلیئر کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیچ ورک کے کاموں کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور متعلقہ عملہ موجود تھا۔

جواب دیں

Back to top button