روہڑی کے تاریخی لینس ڈاؤن پل پر سالِ نو کا شاندار استقبال۔۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے تاریخی لینس ڈاؤن پل پر سالِ نو کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ روہڑی لینس ڈاؤن پل رنگ برنگی روشنیوں اور دیدہ زیب آتش بازی سے جگمگا اٹھا، جس سے آسمان روشن ہو گیا۔ سید کمیل حیدر شاہ نے پوری قوم کو سالِ نو کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ نیا سال ملک و قوم بالخصوص سکھر کے لیے ترقی، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے تاریخی لینس ڈاؤن پل پر سالِ نو کی شاندار تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر سکھر و روہڑی کے عوام کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، جوش و خروش اور نظم و ضبط نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ عوام کا اعتماد اور محبت ہی ہماری اصل طاقت ہے، جس کی بدولت سکھر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مزید حوصلہ ملتا ہے۔سید کمیل حیدر شاہ نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں، منتظمین، میڈیا نمائندگان اور تمام متعلقہ محکموں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ شاندار اور پُرامن تقریب ممکن ہوئی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ نئے سال میں سکھر و روہڑی کے عوام کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے، سہولیات اور عوامی فلاح کے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ یہ شہر ترقی کی نئی منازل طے کر سکے۔ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان بالخصوص سندھ اور سکھر کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ثابت ہو۔ عوام کی مسلسل حمایت کے ساتھ انشاءاللہ سکھر کو ایک ماڈل شہر بنانے کے مشن کو مزید تیزی سے آگے۔۔۔

جواب دیں

Back to top button