لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہیلمٹ کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائے۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالج اور یونیورسٹی میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافے اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button