محکمہ خزانہ نے پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کو ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

محکمہ خزانہ نے پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کو ایک ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔صوبہ کی تمام یونین کونسلز کو 3 لاکھ روپے کے حساب سے ستمبر کا پی ایف سی شیئر جاری گیا ہے جو نان ڈویلپمنٹ ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی 274 یونین کونسلز کے لئے 8 کروڑ 22 لاکھ روپے کا کرنٹ پی ایف سی شیئر جاری ہوا ہے۔شیخوپورہ کے لئے 2 کروڑ 97 لاکھ روپے، قصور 3 کروڑ 75 لاکھ، ننکانہ صاحب ایک کروڑ 95 لاکھ روپے، راولپنڈی 5 کروڑ 22 لاکھ روپے اور فیصل آباد کی یونین کونسلوں کے لئے 10 کروڑ 38 لاکھ روپے کی ماہانہ گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button