محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیف انجینئر کا انوکھا کارنامہ عید الاضحٰی سے قبل اور پری مون سون کے دوران کوٹیشن کے کاموں کی تمام اقسام پر پابندی لگا دی ہے۔پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں اور ایل جی اینڈ سی ڈی کے تمام دفاتر میں معمول کے روزمرہ کے کام بھی رک گئے۔چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے لیٹر جاری ہونے کے بعد عیدالاضحٰی پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کام،انتظامات، خریداری، اخراجات ،ادائیگیاں وغیرہ رک گئی ہیں۔پنجاب کے بلدیاتی ادارے اس پابندی کے بعد بجٹ سے جھاڑو تک نہیں خرید سکتے۔ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کے صوابدیدی اختیارات بھی اس اہم موقع پر ختم کر دیئے گئے ہیں۔جس سے عیدالاضحٰی کے حوالے سے ستھرا پنجاب پروگرام، آگاہی مہم سمیت تمام انتظامی اور مالی امور ٹھپ ہو گئے ہیں۔جن میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے لئے گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کے حوالے سے بھی بلدیاتی افسران پریشان ہیں۔پری مون سون میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات بھی متاثر ہوئے ہیں۔چیف انجینئر کی طرف سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کوٹیشن کے کام کی تفصیلات تین روز میں فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔یہ مراسلہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کے نام جاری کیا گیا ہے۔محکمہ بلدیات کی جانب سے اوپرتلے حماقتوں پر بلدیاتی افسران حیران بھی اور پریشان بھی ہیں۔کوٹیشن ورکس پر پابندی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس
2 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ اسٹیڈیم روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ
3 دن ago
پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس کی تنصیب شروع ہوگئی، تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،عید پر صفائی پلان کا جائزہ،یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں مانیٹرنگ سسٹم پر نظرِثانی کا فیصلہ
4 دن ago






