ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،191املاک سربمہر

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے191املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، سمسانی روڈ جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، گلشن راوی، نیو مسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبر گ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 28املاک، سمسانی روڈ جوہر ٹاؤن میں 85املاک، کینال روڈ، گلشن راوی اور نیو مسلم ٹاؤن میں 43املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 35 املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، اکیڈمی، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، کلینک،گراسری سٹور،بیکری، فارمیسی، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button