وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب کا پشاور شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ،سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان کی بریفنگ

عید الاضحیٰ آپریشن تیسرا روز،صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب نے پشاور شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی خان، سیکرٹری ایل سی بی وحید الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مرکزی سڑکوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا،حیات آباد میں بھی صفائی صورتحال چیک کی۔صوبائی وزیر کا صفائی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عید کے تینوں دن صفائی یقینی بنانے پر ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر اداروں کی تعریف کی ۔صوبائی وزیر نے آپریشن کے خاتمے کے بعد دھلائی اور جراثیم کش سپرے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے عملے کو شاباش دی۔سی ای او نے صوبائی وزیر کو آپریشن سے آگاہ کیا۔یاسر علی خان نے بتایا کہ پہلے دو دنوں میں ساڑھے نو ہزار ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئی ہیں۔سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔چھڑکاؤ اور سپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آپریشن کے خاتمے کے بعد سڑکوں اور کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button