وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالاضحی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی اورعید اجتماعات میں میٹل ڈی ٹیکٹر اورواک تھرو گیٹ کی تنصیب کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو علماء کرام سے ملاقات کی ہدایت کی-علما ء کرام کو عیدالاضحی پر حکومت پنجاب کے سکیورٹی، صفائی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی -حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کی-چاند رات پر مارکیٹوں میں پٹرولنگ اور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کاحکم دیا-سکیورٹی آپریشن کے لئے سیف سٹی رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی-کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے کیمپ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکمj دیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کالعدم تنظیموں کے کیمپ پر پابندی کے لئے ڈی پی اوز کو خود وزٹ کرنے کی ہدایت کی-سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر نفرت انگیز مواد کی ممانعت یقینی بنانے کا حکم دیا-عید الاضحی پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی-ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی نے عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 38507 مقامات پرنماز عید کے اجتماعات ہوں گے -دفعہ 144کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی لگا دی گئی -ڈرین اور پبلک مقاما ت پر جانوروں کی باقیات پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی-عیدالاضحی پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی –
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی
2 دن ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
4 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
6 دن ago






