ایل ڈبلیو ایم سی کے 17000 سینٹری ورکرز، سپروائزرز، 8000 ڈرائیورز، ہیلپرز کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس کا بونس ادا، گرجا گھروں ،مسیحی کالونیوں اور بازاروں میں صفائی آپریشن شروع

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسیحی برادری کے تہوار پر خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے مسیحی ورکرز کو تنخواہوں کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 17000 سینٹری ورکرز، سپروائزرز، 8000 ڈرائیورز، ہیلپرز کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس کا بونس دے دیا گیا۔خصوصی صفائی اقدامات یقینی بنانے کے لیے کرسمس صفائی پلان 2025 پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے۔کرسمس تقریبات کے پیشِ نظر شہر بھر میں موجود گرجا گھروں کی واشنگ، مسیحی کالونیوں اور کرسمس بازاروں کی صفائی پر آپریشن ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق مسیحی برادری کی عبادت گاہوں ڈان باسکو، کیتھڈرل چرچ، سینٹ اینتھونی، سیکرڈ ہارٹ سمیت 530 چھوٹے بڑے گرجا گھروں کی صفائی دھلائی جاری ہے۔مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کے تہوار کرسمس پر لگائے گئے بازاروں میں صفائی سہولیات کے لیے عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔یوحنا آباد ، مکہ کالونی، الٰہی بخش روڈ اور ماڈل بازار چائنہ سکیم میں صفائی ورکرز مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلئیرنس پر مامور رہیں گے۔آپریشن ٹیمیں 24 اور 25 دسمبر کو مسیحی کالونیوں میں کنٹینرز کلیئرنس،مینوئل سویپنگ اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنائیں گی۔کرسمس کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن دو شفٹوں میں جاری رہے گا۔اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ یقینی بنائی جا ئے گی۔ ڈیوٹی پر مامور فیلڈورکرز کی حاضری، گاڑیوں کے اوقات کار سمیت تمام آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں، کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button