ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےگلبرگ کے مختلف علاقوں فیشن ایونیو، ظہور الٰہی روڈ اور حالی روڈ کا دورہ کیا اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ فیشن ایونیو پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔کاروباری حضرات کے تعاون سے فیشن ایونیو پر مخصوص اوقات کے لیے ٹریفک بند کی جائے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو کو واکنگ سٹریٹ بنانے بارے جاری اقدامات کا جائزہ لیااورجاری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ظہور الٰہی روڈ پربھی جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ ظہور الٰہی روڈ پر گول چکر کی ری ماڈلنگ کی جا رہی ہے اورظہورِ الٰہی روڈ کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے سے سڑک کشادہ ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اےنے گلبرگ میں ترقیاتی کاموں کے دوران واسا اور ایل ڈی اے کو انٹیگریشن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔






