ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ویک اینڈ اور عید کی چھٹیوں میں اہم شاہراہوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فلیگ مارچ کیا۔

ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے کینال روڈ، محافظ ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ،کالج روڈ، واپڈا ٹاؤن اور مختلف سوسائٹیوں، مین بلیوارڈ گلبرک، لبرٹی، نور جہان روڈ، ایم ایم عالم روڈ، اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،پیکوروڈ،نشیمن اقبال، ویلنشیا ٹاؤن،انجینئرنگ ٹاؤن، سبزہ زار، کے اطراف بھی فیلڈ وزٹ کیے۔ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے عید کے تیسرے روز مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور کچا جیل روڈ پر مانیٹرنگ وزٹ کیے۔ٹیموں نے مادرملت روڈ، عبدالا صفہانی روڈ، فیصل ٹاؤن جوہر ٹاؤن اور ملتان روڈ کے اطراف بھی فیلڈ مانیٹرنگ کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو، رائیونڈ روڈ اور گلشن راوی مین بلیوارڈ کے اطراف بھی فیلڈ وزٹ کیے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی نگرانی میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران و عملے نے مختلف علاقوں میں سرویلنس کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیلڈ میں زیر تعمیر عمارتوں کو ایس او پیز کے مطابق چیک کیا۔عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایل ڈی اے ٹیموں نے مانیٹرنگ کی گئی، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات پر سختی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ سکواڈ زیر تعمیر املاک کو چیک کر رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر رہے ہیں۔






