پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 16 ویں اجلاس میں 22 ارب 18 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں پنجاب میں جھینگا کی فارمنگ کیلئے 9 ارب 94 کروڑ, بڑے پیمانے پر جھینگا کی فارمنگ کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 50 کروڑ ، پنجاب میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کیلئے 2 ارب 94 کروڑ ، پنجاب میں الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 3 کروڑ ، پنجاب کے ڈسٹرکٹ، سیشن کورٹس اور ہائی کورٹ بنچز کی سولرائزیشن کیلئے 3 ارب ، پنجاب کے 52 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی سولرائزیشن کیلئے 97 کروڑ ، ریسکیو میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے انٹرن شپ پروگرام کیلئے 1 ارب 5 کروڑ، پنجاب کی 39 تحصیلوں میں فائر سروس کیلئے 1ارب 88 کروڑ ، پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ایمبولینسز کی فراہمی کیلئے 1 ارب 85 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






