کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کے حوالے سے تحصیلوں میں سسٹم کے آؤٹ سورس ہونے پر بریفنگ لی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےعنقریب آؤٹ سورس ہونے والی تحصیلوں میں صفائی اپریشن کے آغاز کا افتتاح کرنا ہے۔اجلاس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ آئوٹ سورس کا عمل مکمل ہونے والی تحصیلوں کا ریکارڈآن گرائونڈ لایا جائے۔ڈپٹی کمشنرز آنرشپ لیں اورجلد پراسس شروع کرائیں۔مشینری کا پراسس بھی شروع کریں۔یکم نومبر سے صفائی کے آئوٹ سورس کا آغاز ہونا ہے۔مشینری کی برینڈنگ تمام صوبہ میں یکساں طرز کی ہوگی۔

روزانہ کی تصاویر اپ لوڈ ہونگی۔
آئوٹ سورس کے نظام کو کامیاب کرائیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سسٹم سے آگاہی لیں۔ویلج لیول پر جائیں اور میٹنگز کی جائیں۔کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن کی تحصیلوں میں صفائی نظام کے آئوٹ سورس کے عمل سے آگاہ کیا۔





