وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا گیمز 2025 کا آغاز کر دیا

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کا ایک اور تاریخ ساز میلہ سج گیا. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا گیمز 2025 کا آغاز کر دیا. گیمز کا آغاز قیوم اسٹیڈیم پشاور سے ایک رنگا رنگ تقریب میں گیا. تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز ، سرکاری حکام، کھلاڑیوں اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی تعداد اور مقابلوں کے لحاظ سے یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا یونٹ ہے. مجموعی طور پر 2380 کھلاڑی ایونٹ میں مد مقابل ہونگے جن میں 1043 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ صوبے کے 7 ریجنز سے کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے تحت مرد کھلاڑیوں کیلئے 16 اور خواتین کیلئے 12 گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس، عبد الولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ، پشاور بورڈ سپورٹس گراونڈ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، پی ایس بی ہال، پشاور یونیورسٹی اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

ان گیمز میں اتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، جمناسٹک، تھروبال، جوڈو، ووشو اور ہینڈ بال شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button