وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس کا اجلاس،بھرتیوں میں پولیس شہداء کے بچوں کا کوٹہ 5 سے بڑھا کر 12.5فیصد کر دیا گیا۔

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی اضلاع کے لئے پولیس میں مختلف رینکس کی 1356 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، ان آسامیوں میں سے 1200 کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔اس اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعلٰی کی خصوصی ہدایت پر پولیس شہداء کے بچوں کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیلئے مختص کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کر دیا گیا ہے، نئے کوٹہ کے تحت اب تک 246 آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی کے پی کے نے کہا کہ ”پولیس کیلئے گاڑیوں کی خریداری اور نئی آسامیوں پر بھرتی کا عمل کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کیا جائے، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پولیس کیلئے بھرتیوں کا عمل پہلی ترجیح میں مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button