محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی رولز 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی رولز 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی طرف سے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 202 کے تحت اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے

مشترکہ اتھارٹیز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔جس کے تحت ایک ضلع میں دو یا دو سے زیادہ مقامی کے سربراہ ایک تحریری معاہدہ کے ذریعے ایسی ایک یا زیادہ عوامی خدمت کی فراہمی کے لئے مشترکہ اتھارٹی قائم کر سکتے ہیں جو ایکٹ کے تحت انہیں تفویض کردہ کام سے متعلق ہیں۔رولز میں جوائنٹ اتھارٹی کے لئے قواعد و ضوابط بھی واضح کئے گئے ہیں۔بلدیاتی اداروں کے اختیارات مزید کم کر کے نئی اتھارٹیز کی راہیں ہموار کی گئی ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب اس سے قبل سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور موجودہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دور سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات سلب کر کے اتھارٹیز اور کمپنیوں کو منتقل کرتا چلا آ رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button