اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کی جانب سے جی سی یو میں مستقل وائس چانسلر کی عدم تقرری پر شدید تشویش کا اظہار

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی لاہور کا ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر محمد نعمان آفتاب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ایس اے کے منتخب نمائندگان نے جی سی یو لاہور میں مستقل وائس چانسلر کی عدم تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ فیکلٹی نمائندگان کا کہنا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر کی مدت تین روز قبل ختم ہو گئی ہے اور یہ عظیم ادارہ اب بغیر کسی سربراہ کے کام کر رہا ہے جس سے انتظامی امور میں مزید خرابی کا اندیشہ ہے۔صدر آسا نے کہا کہ مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے باوجود جی سی یو کی فیکلٹی ایک برس سے انتظامی بدحالی کا شکار ہے، جس سے اساتذہ کے پیشہ وارانہ امور اور تعلیمی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انھوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ وہ جی سی یو میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو فوری طور پر مکمل کریں تا کہ ادارے کے انتظامی اور تعلیمی امور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور تعطل کا شکار نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button