گڈ گورننس کے لئے شفاف اور مو ثر خد مات ضروری ہیں، وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں سر کاری افسران سے خطاب

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ گڈ گو رننس کے قیام کے لئے سر کا ری اداروں کی طرف سے شفا ف اور موثر خدمات کی فرا ہمی اشد ضروری ہے۔ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(NIM) میں 41 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کی تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔

اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ پا کستان ایک بڑا ملک ہے جسے عوامی فلاح کے لئے مختلف شعبوں میں متعدد چیلنجز درپیش ہیں لہذا سر کاری ملازمین اور اہلکاروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حقیقی پبلک سر ونٹ بننے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر نے کے لئے اپنی کو ششیں دو چند کر دیں اور عوام کی تو قعات پر پو را اتر نے کے لئے قا بل رسا ئی اور جوا بد ہ ہوں۔ وفاقی محتسب نے مز ید کہا کہ عوام النا س کے تحفظات کے فو ری اور منصفا نہ جواب کے ذریعے ہی سر کا ری افسران اپنی ذمہ داریاں نبھا نے میں عوام کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے سیکھی گئی مہا رتوں کے ذریعے کورس کے شر کا ء اپنے فرا ئض زیا دہ اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے کو رس کے شر کا ء کو وفاقی محتسب کے مینڈ یٹ، کام کے دائر ہ کار اور وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یات کے ازالے اور مفت و جلد انصاف کی فرا ہمی کے لئے وفاقی محتسب کی کا میا بیوں سے بھی آ گا ہ کیا۔ قبل ازیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈا ئر یکٹر جنر ل نے اپنے خطبہ استقبا لیہ میں کو رس کی نما یاں خصوصیات اور شر کا ء کے لئے پیشہ وارانہ کیر ئیر میں ان کی مطا بقت پر روشنی ڈالی۔ دس ہفتوں کے اس کورس میں مختلف سر کا ری اور خود مختار اداروں بشمول پو لیس سر وس، دفتر خارجہ، ان لینڈ ریو نیو سر وس، قو می احتساب بیورواور دیگر اداروں کے افسران نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button