وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز لائرز فورم، پیپلز لیبر بیورو سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 27 اکتوبر کو آل پارٹیز حریت کانفرنس ہے تحت آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ 28 اکتوبر بروز پیر کو 26 آئینی ترمیم کی منظوری پر یوم تشکر کے تحت مزار قائد کے باہر جشن منایا جائے گا۔ دونوں پروگرامز میں تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے۔ کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بھی تمام اضلاع اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جو عوامی مفاد کے لئے دن رات کوشاں ہے۔سید وقار مہدی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں سانحہ کارساز کے حوالے سے منعقدہ جلسہ میں کراچی سے پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کراچی کے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور عوام کو ان کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔






