وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے ویژن پر راوی شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے 3ہفتوں سے جاری انسداد سموگ نائٹ آپریشن میں 3 پائیرولیسس پلانٹ 17 کارخانے سیل، 7ملازمین کو گرفتار کروا دیا گیا۔اس حوالے سے عمران امین سی ای او روڈا کی ہدایات پر سموگ خاتمہ نائٹ آپریشن میں شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول ،محکمہ ماحولیات، تعلقات عامہ، لیگل ونگ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ماہ اکتوبر کے اوئل سے کئے گئے انٹی سموگ نائٹ آپریشن میں روڈا نے سب سے زیادہ کارروائیاں اپنے صنعتی زون میں کیں ،محکمانہ اعدادوشمار کے مطابق انتظامیہ نے 5 اکتوبر کو رمضان، خالداور اعجازپائیرولیسس پلانٹ کا سٹرکچرتوڑاجبکہ 12 اکتوبر کو محمود بوٹی میں ایم کے سٹیل، پاور سٹیل کرول گھاٹی اور ذولفقار پائیرولائسس پلانٹ کو سر بمہر کیا اس موقع پر7 ملازم گرفتار بھی ہوئے 16 اکتوبر کو انٹی سموگ قواعد کی خلاف ورزی پر داتا سٹیل، مغل سٹیل، عبداللہ سٹیل، عبداللہ برادرز اور فیضان سٹیل کو سیل کیاگیاروڈا ٹیم نے اس موقع پر ایم کے سٹیل کو اسکربر لگانے پر کھول بھی دیا 17 اکتوبر آپریشن میں چہار باغ 2 ایریا میں تحفظ ماحول کی خاطر غیر قانونی ریت نکالنے والوں پر کارروائی کرتے سامان قبضہ میں لیا گیا 22 اکتوبر کو مدینہ، ارشد سٹیل ملز ،ترک روڈ ٹی اے ٹیکنالوجی فرنس، گلزار سٹیل مل اور عظیم پائیرولیسس پلانٹ کو بندش کا سامنا کرنا پڑا 23اکتوبر کو انسداد سموگ نائٹ آپریشن میں ایک صنعتی یونٹ جبکہ 24 اکتوبر کو 2 فیکٹریاں زبیرسیزر اور ماشاءاللہ سٹیل
سر بمہر ہوئیں 25 اکتوبر کو الودگی پھیلانے والےمزید 2 کارخانوں جے پی سٹیل اور الھجویری انڈسٹری کوکام سے روک دیا گیا۔راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام مختلف اوقات میں ہونے والے سموگ خاتمہ نائٹ آپریشنز کی قیادت ڈائریکٹر اعجاز محمود کھوکھر، وقار احمد، نادیہ طاہر ڈپٹی ڈائریکٹرز کرتے رہے ہیں






