انسانیت کی خدمت کے لیے المصطفیٰ فری آئی ہسپتال و المصطفیٰ ٹرسٹ کی چوبیس ممالک میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔لیڈرز میڈیا کلب

لاہور (نمائندہ خصوصی) المصطفٰی ٹرسٹ کے زیر اہتمام المصطفی آئی ہسپتال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیدار چئیرمین سید علی بخاری اور رہنمائے کلب ایثار رانا کی قیادت میں بانی صدر عثمان غنی، سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز، مہر عبدالروف، فنانس سیکرٹری محمد مسرور شیخ اور ایگزیکٹو ممبرز ڈاکٹر مصطفی کمال، صابر اعوان، سیدہ فرح ہاشمی جو رہائی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں، ندیم شہزاد،علی عرفان جاوید، نامور بزرگ صحافی توفیق الرحمٰن سیفی، شاہد محمود اور حافظ عمران الحق سمیت دیگر کو ہسپتال کا وزٹ کروایا اور المصطفی ٹرسٹ کی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات کے بارے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ان کے ہمراہ نصرت سلیم ،ہیڈ آف مینجمنٹ المصطفی پاکستان، محمد نواز کھرل ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز اور ندیم طاہر ایڈوائزر ، کنسلسٹنٹ بھی تھے۔ لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیدار جونہی ہسپتال پہنچے تو نواز کھرل سمیت ہسپتال کی انتظامیہ نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدازاں قومی ترانہ پیشں کیا گیا۔محترمہ نصرت سلیم نے المصطفی ٹرسٹ کے رفاہی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ چوبیس ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ، جس سے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں پنجاب سمیت ، اندرون سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ، مستحق افراد میں کھانے پینے اشیاءاور دیگر ضروریات زندگی اور ایسے علاقوں میں جہاں پانی پہنچنے کا تصور بھی نہیں تھا ، وہاں پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا ، ان میں بعض علاقے تو ایسے تھے جہاں مسلمانوں کی بغیر غسل کے تدفین کی جاتی تھی ، اس کے علاوہ بے گھروں کےلئے گھر سمیت علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ کانوائے کے طرز پر ایک موبائل ہسپتال روزانہ بلاناغہ پاکستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں لوگوں کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے جس میں مستند ڈاکٹروں کی پوری ٹیم موجود ہے اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماریوں کا جدید طرز پر علاج اور آپریشن تک بالکل مفت کئے جاتے ہیں۔نواز کھرل نے بتایا کہ فلسطین اور غزہ میں 2012ءسے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔المصطفی ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد مسجد اقصی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی دیکھ بھال سمیت انہیں آباد بھی کرنے میں اہم کردار اد ا کررہے ہیں ۔ڈاکٹر خالد بن اسلم نے المصطفی ہسپتال کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بغیر فیس کے ماہر ڈاکٹرز فری علاج کرتے ہیں ، یہاں جدید سہولتوں سے آراستہ لیبارٹری اور جدید آلات جراحی کی مدد سے مستند ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ کام کرنے میں مصروف ہے جہاں اب تک لاکھوں افراد ان سہولتوں سے مستفید ہو چکے ہیں۔ہسپتال کے ساتھ المصطفی فری دستر خوان ہے جہاں پر دو وقت کا کھانا مفت دیا جاتا ہے۔اس موقع پر لیڈرز میڈیا کلب کے سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی نے لیڈرز میڈیا کلب عہدیداروں کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بھی فلاح انسانیت ہے۔ہمارے لیڈرز ایک ادارہ ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا کے وسیع نیٹ ورک پر پر مشتمل یہ واحد تنظیم ہے جو بلا تفریق صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہے۔چئیرمین کلب سید علی بخاری نے المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد کی دعاؤوں کے سبب یہ ٹرسٹ چوبیس ممالک تک پھیلا ہوا ہے ہماری دعائیں اور مکمل تعاون المصطفی ٹرسٹ کے ساتھ ہے۔سید علی بخاری نے کلب کے عہدیداروں کے ساتھ معزز میزبانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور لیڈرز میڈیا کلب کی جانب سے کیک کاٹ کر اظہار یک جہتی کا اظہار کیا۔سینئر صحافی ایثار رانا کو کلب کی جانب سے رہنما لیڈرز کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ کلب رہنماایثار رانا نے اس موقع خطاب میں المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو خوبصورت الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر دلی سکون میسر آتا ہے ، ایسے اداروں کی بدولت ہی پاکستان آج دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر رہا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اپنی اپنی بساط کے مطابق المصطفی ٹرسٹ کے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستحق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیا جا سکے اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہے۔بانی صدرکلب عثمان غنی نے المصطفی ٹرسٹ انتطامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد مبارکباد کے مستحق ہیں جودنیا بھرمیں دو درجن سے زیادہ ممالک میں انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ جوائنٹ سیکرٹری مہر عبدالروف نے المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے المصطفی ٹرسٹ کو انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے جو ایک بہت بڑا اعزاز ہے ہمارا تعاون اور دعائیں المصطفی ٹرسٹ کے ساتھ ہے۔ سیدہ فرح ہاشمی نے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ بہت بڑا کام کر رہا ہے ہمیں ڈیجیٹل دور کے مطابق مختلف تنظیموں کو ساتھ ملا کر اپنی نیٹ ورکنگ بنانی چاہیے تا کہ اس سے ٹرسٹ کو مزید تقویت ملے۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے محترمہ فرح ہاشمی کی بات کو سراہتے ہوئے کہا کہ المصطفی ٹرسٹ کی خدمات اہم نوعیت کی ہیں اور نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر زور دیا۔سید مصور زنجانی نے المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اپنے میگزین معزز مہمانوں کو پیش کئے۔ ندیم شہزاد علی صدر وائس آف جرنلسٹس نے المصطفی ٹرسٹ ہسپتال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں بیان کیا۔،شیخ مسرور احمد۔اعجاز احمد اعجاز نے لیڈرز میڈیا کلب کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سنئیر صحافی توفیق الرحمٰن سیفی۔صابر اعوان صدر پنجاب یونین آف جنرلسٹ(دستور)۔شاہد محمود۔علی عرفان جاویداور حافظ عمران الحق،کیمرہ مین وسیم الرحمن سعید حسن خان اور وسیم الرحمان نے بھی المصطفی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button