برتھ سرٹیفکیٹ کی شرح میں اضافے کے لیے شہریوں کی دہلیز تک سروس کو یقینی بنانا ہوگا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں

چائلڈ برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے قائم کردہ ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شکیل احمد میاں نے تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل،سپیشل سیکرٹری ایڈمن اشد بیگ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عثمان طاہر، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز ارسلان اور ڈائریکٹر ایڈمن اظہر نبی دیوان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان نے برتھ رجسٹریشن کی شرح میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ لیٹ اندراج کے طریقہ کار کو آسان، نارمل اندراج کے دورانیہ کو بڑھانے اور برتھ سرٹیفکیٹ کی شرح متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے "کی پرفارمینس انڈیکیٹر” میں شامل کرنے کی سفارشات پر خصوصی طور پر غور کیا گیا سیکرٹری بلدیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل وقت طلب ہے جس کے باعث رجسٹریشن کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ہر بچے کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکے ۔اس ضمن میں طریقہ کار کو مزید آسان بنانا ہوگا

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو شہریوں کی آسانی اور وقت کی بچت کے لیے نادرہ کے اشتراک سے موبائل ایپلیکیشن کو فوراً متعارف کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر موبائل ایپ کو لانچ کیاجائے تاکہ شہریوں کو اس سلسلے میں آگہی ہو سکے۔سیکرٹری یونین کونسلز سکولوں میں جائیں اور سروے کریں ،برتھ رجسٹرڈ نا کروانے والے بچوں کا مستند ریکارڈ مرتب کریں۔مزید براں انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ہیلتھ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کو ترجیحی بنیادوں پر دستخط کیا جائے تاکہ ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کا ریکارڈ متعلقہ یوسی تک پہنچ سکے ریکارڈ دستیاب ہونے پر متعلقہ یوسی خود شہریوں سے رابطہ کرے۔ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کم شرح والے اضلاع پر کام کرنا ہوگا ۔یونین کونسلز سکولوں میں خصوصی کیمپس لگا کر اور بچوں کو رجسٹرڈ کرے اور رجسٹریشن کے نظام کو آسان بنانے کے لیے ورکنگ گروپ موثر سفارشات تجویز کرے گا

جواب دیں

Back to top button