پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ 27اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جنت نظیر کشمیر پر بھارت کی جانب سے غاصبانہ قبضہ کیا گیا۔ آزادی جیسی نعمت عظیم سے کشمیری آج بھی محروم ہیں، کشمیری عوام جلد اپنی منزل پائیں گے۔ بھارت کے ظلم و جبر سے کشمیری جلد نجات پائیں گے. ظلم کی رات ختم ہوکر رہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اقوام عالم کشمیریوں کا حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔ کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ پاکستانی قوم بہادر کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتی ہے اور نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button