وزیراعلی پنجاب کی ہدایات / ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر نگرانی ایل ڈی اے،ٹیپا ٹیمیوں کا اہم شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام جاری

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر نگرانی ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیمیوں کا شہر کی معروف شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چھٹی کے روز مختلف علاقوں مین بلیوارڈ گلشن راوی، دبئی چوک، علامہ اقبال ٹاؤن اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی جانب سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری پیچ ورک کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اےطاہر فاروق نے گلشن راوی اور دبئی چوک پر پیچ ورک اور لین مارکنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیمیں 95 شاہراہوں پر کام کر رہی ہیں،33 شاہراہوں پر ٹیپا اور 62 پر ایل ڈی اے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹیمیں دن رات سڑکوں پر پیچ ورک، گڑھوں اور پاٹ ہولز سے کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیچ ورک کے دوران کاموں کا معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر سڑک کی توسیع، گرین بیلٹس اور فٹ پاتھ پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جاری کاموں میں تیزی لانے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button