میئر کراچی مرتضٰی وہاب سےیوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی رضوان جعفر کی قیادت میں ملاقات

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب یوتھ پارلیمنٹ کی سوسائٹی میں پارٹیسیپیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ میئر کراچی سےیوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے رضوان جعفر کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اپنے دفتر اور کے ایم سی میں پاکستان کے مستقبل کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کراچی کے ماضی کی خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ محنت اور لگن سے ہمارے نوجوان اسے اس کی اصل حالت میں بحال کر دیں گے۔ عوام بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے حکومت اور گورننس مثبت شکل اختیار کرے گی۔ میں ہمیشہ نوجوانوں اور عوام کے ساتھ مشغولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہمارے نوجوانوں کو سڑکوں پر اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت میں مشغول ہونا چاہیے۔ میئر نے ملاقات کے دوران کہا کہ کے ایم سی اور میں آپ کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں۔

جواب دیں

Back to top button